وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کی جمہوریت کو ایک سیاسی خاندان کو وقف
کردینے پر کانگریس کو لتاڑتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے 1970کی دہائی میں
جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی، وہ عوام کی طاقت کو نہیں سمجھ پائے
تھے۔صدر کے خطبے پر شکریہ کی تحریک پر ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر
مودی نے آج لوک سبھا میں کہا کہ یہ عوامی طاقت کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ایک
غریب ماں کا بیٹا ملک کا وزیر اعظم ہے۔شکریہ کی تحریک پر بحث کل رات مکمل ہوئی تھی۔